☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 33527
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 33527
٣٥٠٦٢ - حدثنا أبو أسامة عن الوليد بن جميع قال: ثنا (أبو الطفيل) (١) قال: ⦗٢٨٨⦘ ثنا حذيفة بن اليمان قال: ما منعني أن أشهد بدرًا إلا أني خرجت أنا وأبي حسيلٌ، قال: فأخذنا كفار قريش فقالوا: إنكم تريدون محمدًا؟ فقلنا: ما نريده (و) (٢) ما نريد إلا المدينة، فأخذوا منا عهد اللَّه وميثاقه لننصرفن إلى المدينة ولا نقاتل معه، فأتينا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فأخبرناه الخبر فقال:"انصرفا نفي لهم و (أستعين) (٣) اللَّه عليهم" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوالطفیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن الیمان رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مجھے غزوہ بدر میں شرکت سے نہیں روکا تھا مگر اس بات نے کہ میں اور میرے والد حسیل رحمہ اللہ نکلے ہوئے تھے کہ ہمیں کفار قریش نے پکڑ لیا اور کہنے لگے۔ تم لوگ محمد کے پاس جا رہے ہو۔ تو ہم نے کہا: ہم ان کے پاس نہیں جا رہے، ہمارا تو صرف مدینہ جانے کا ارادہ ہے۔ تو انہوں نے ہم سے عہد و پیمان لیا کہ ہم مدینہ لوٹ جائیں گے اور محمد 5 کی معیت میں قتال نہیں کریں گے۔ تو ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس واقعہ کی خبر دی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں واپس لوٹ جاؤ ہم ان سے بھی عہد کی وفا کریں گے۔ اور ان کے خلاف اللہ سے مدد مانگیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35062]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35062، ترقيم محمد عوامة 33527)
← Previous Hadith (33526) Back to Bab Next Hadith → (33528)