٣٤٦٥١ - حدثنا أبو الأحوص عن شبيب بن غرقدة عن المستظل بن حصين قال: خطبنا عمر بن الخطاب فقال: قد (علمت) (١) ورب الكعبة (متى تهلك) (٢) العرب، فقام إليه رجل من المسلمين فقال: متى يهلكون يا أمير المؤمنين؟ قال: حين يسوس أمرهم من لم يعالج (٣) الجاهلية، ولم يصحب الرسول (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مستظل بن حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہم سے خطاب فرما رہے تھے آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ربِ کعبہ کی قسم! تحقیق مجھے معلوم ہے کہ اہل عرب کب ہلاک ہوں گے؟ مسلمانوں میں سے ایک آدمی نے کھڑے ہو کر پوچھا: اے امیر المؤمنین: یہ لوگ کب ہلاک ہوں گے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب اس کا معاملہ وہ شخص سنبھالے گا جس نے نہ جاہلیت میں کبھی کوئی تدبیر وغیرہ کی اور نہ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صحبت اختیار کی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34651]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34651، ترقيم محمد عوامة 33139)