☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 32744
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 32744
٣٤٢٥٢ - حدثنا أسود بن عامر عن شريك عن منصور عن ربعي عن علي عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) قال:"يا معشر قريش ليبعثن اللَّه عليكم رجلًا منكم قد امتحن اللَّه قلبه للإيمان فيضربكم أو يضرب رقابكم"، فقال أبو بكر: أنا هو يا رسول اللَّه؟ قال:"لا"، (فقال) (٢) عمر: أنا هو يا رسول اللَّه؟ قال:"لا، ولكنه خاصف النعل"، وكان أعطى عليًا نعله يخصفها (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے گروہ قریش! اللہ تعالیٰ ضرور بالضرور ایک آدمی بھیجیں گے جو تم ہی میں سے ہوگا۔ تحقیق اللہ نے اس کے دل کو ایمان کے لیے چن لیا ہے۔ پس وہ تمہیں قتل کرے گا یا یوں فرمایا: کہ وہ تمہاری گردنیں مارے گا۔ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! کیا وہ شخص میں ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا۔ اے اللہ کے رسول 5! کیا وہ شخص میں ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں بلکہ وہ جوتوں میں پیوند لگانے والا ہے۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک جوتا مرحمت فرمایا تھا جس میں انہوں نے پیوند لگایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34252]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34252، ترقيم محمد عوامة 32744)
← Previous Hadith (32743) Back to Bab Next Hadith → (32745)