☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 32121
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 32121
٣٣٦٠٧ - حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن الشعبي عن عبد اللَّه بن (١) الحضرمي عن زيد بن أرقم قال: بينا نحن عند رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إذ أتاه رجل من اليمن وعلي بها، فجعل (يحدث) (٢) النبي صلى الله عليه و آله وسلم ويخبره، قال: يا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، أتى عليًا ثلاثة نفر فاختصموا في ولد، كلهم (٣) زعم أنه ابنه وقعوا على امرأة في طهر واحد، فقال علي: إنكم شركاء متشاكسون، وإني مقرع بينكم، فمن قرع فله الولد، وعليه ثلثا الدية (لصاحبيه) (٤) ، قال: فأقرع بينهم، فقرع أحدهم، فدفع إليه الولد، وجعل عليه ثلثي الدية، فضحك رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم حتى بدت نواجذه أو أضراسه (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس تھے کہ ایک آدمی یمن سے آیا جبکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ یمن میں ہی تھے، اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو باتیں اور خبریں بتانے لگا، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! علی رضی اللہ عنہ کے پاس تین آدمی آئے اور وہ ایک بچے کے بارے میں جھگڑنے لگے، ہر ایک یہ گمان کرتا تھا کہ وہ اس کا بیٹا ہے، جبکہ انہوں نے ایک ہی طہر میں ایک عورت کے ساتھ جماع کیا تھا، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم برابر شریک ہو، اور میں تمہارے درمیان قرعہ اندازی کرتا ہوں، جس کے نام قرعہ نکل آئے بچہ اسی کے لئے ہوگا، اور اس پر دوسرے دو ساتھیوں کے لئے دیت کا دو تہائی دینا لازم ہوگا، کہتے ہیں کہ پھر آپ نے ان کے درمیان قرعہ ڈالا، اور جس کے نام قرعہ نکلا اس کو بچہ دے دیا، اور اس پر دو تہائی دیت لازم کردی، اس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہنس اٹھے یہاں تک کہ آپ کی آخری داڑھیں یا آپ کی داڑھیں ظاہر ہوگئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33607]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33607، ترقيم محمد عوامة 32121)
← Previous Hadith (32120) Back to Bab Next Hadith → (32122)