٣٢٣٢٨ - حدثنا أبو الأحوص عن منصور عن ربعي عن رجل من بني أسد عن علي قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أربع لن يجد رجل طعم الإيمان حتى يؤمن بهن: لا إله إلا اللَّه وحده (وأني) (١) رسول اللَّه بعثني بالحق، وبأنه ميت ثم مبعوث (من) (٢) بعد الموت، ويؤمن بالقدر كله" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چار چیزیں ایسی ہیں کہ آدمی ہرگز ایمان کا ذائقہ نہیں پاسکتا یہاں تک کہ وہ ان چار چیزوں پر دل سے یقین نہ کرلے: وہ چیزیں یہ ہیں: یقین کرنا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہ اکیلا ہے، اور یقینا میں اللہ کا رسول ہوں اللہ نے مجھے حق دے کر بھیجا ہے۔ اور اس بات کا یقین کہ وہ مرے گا اور مرنے کے بعد پھر اٹھایا جائے گا۔ اور وہ ہر قسم کی تقدیر کو دل سے مان لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32328]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32328، ترقيم محمد عوامة 30952)