٢٨٢٤٣ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن عمرو بن مرة قال: قلت لسعيد بن المسيب: ما (تقول) (١) إذا أصبحتم وأمسيتم مما تدعون به؟ قال: (تقول) (٢) : أعوذ (باللَّه) (٣) الكريم، وبسم اللَّه العظيم، وكلمة اللَّه التامة، من شر السامة (والعامة) (٤) ، ومن شر ما خلقت أي (رب) (٥) ، وشر ما أنت آخذ بناصيته، ومن شر هذا اليوم ومن شر ما بعده، وشر الدنيا والآخرة.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے پوچھا: جب آپ لوگ صبح و شام کرتے تھے۔ تو آپ لوگ کون سی دعا پڑھتے تھے؟ آپ نے فرمایا: ہم لوگ یہ دعا پڑھتے تھے: ہم اللہ کے معزز چہرے کی اور اللہ کے عظیم نام کی اور اللہ کے مکمل کلمہ کی پناہ لیتے ہیں، موت اور عام چیزوں کے شر سے، اور اے پروردگار جو مخلوق تو نے پیدا کی اس کے شر سے اور جس کی پیشانی تیرے قبضہ میں ہے اس کے شر سے، اور اس دن کے شر سے جو اس کے بعد ہے اس کے شر سے، اور دنیا اور آخرت کے شر سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28243]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28243، ترقيم محمد عوامة 27075)