٢٧٥٠١ - حدثنا وكيع عن عمران عن أبي مجلز قال: كان ابن عمر إذا استأذن فقيل له: ادخل بسلام، رجع، قال: لا أدري أدخل بسلام أو بغير سلام (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب اجازت طلب کرتے اور ان کو یوں کہہ دیا جاتا، کہ سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ، تو آپ واپس لوٹ جاتے اور فرماتے میں نہیں جانتا کہ میں سلامتی کے ساتھ ہوں گا یا بغیر سلامتی کے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27501]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27501، ترقيم محمد عوامة 26350)