☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 23010
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 23010
٢٤٠٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن) (١) الأوزاعي عن واصل بن أبي جميل عن مجاهد قال: اشترك أربعة رهط على عهد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (في) (٢) زرع، فقال أحدهم: قبلي الأرض، وقال الآخر: قبلي الفدان، وقال الآخر: قبلي البذر، وقال الآخر: علي العمل، فلما (استحصد) (٣) الزرع تفاتوا فيه إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٤) فجعل الزرع لصاحب البذر، وألغى صاحب الأرض، وجعل لصاحب الفدان شيئا معلوما، وجعل لصاحب العمل درهما كل يوم (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دور میں چار آدمیوں نے زراعت میں اشتراک کیا، ان میں سے ایک نے کہا: زمین میری طرف سے، دوسرے نے کہا: بیل میری طرف سے، تیسرے نے کہا: دانہ میری طرف سے، چوتھے نہ کہا: کام سارا میرے ذمہ، جب کھیتی تیار ہوگئی تو وہ مسئلہ دریافت کرنے کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ علیہ السلام نے دانہ والے کے لئے کھیتی، زمین والے کے لئے بھوسا، بیل والے کے لئے کچھ معلوم حصہ اور کام کرنے والے کے لئے ہر دن کے حساب سے ایک درہم مقرر فرما دیا۔ حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث مجھے نوکر سے (غلام) زیادہ پسند ہے، حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ ہمیں زراعت سے زیادہ سونے اور چاندی اور کھانے کی تجارت پسند ہے۔ حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ ہمارا خیال ہے کہ مزارعت بالنصف، ثلث اور ربع بھی جائز ہے کیونکہ لوگ (بکثرت) یہ کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24031]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24031، ترقيم محمد عوامة 23010)
← Previous Hadith (23009) Back to Bab Next Hadith → (23011)