٢٣٧٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة [ (عن عاصم) (١) بن بهدلة] (٢) عن زر بن حبيش عن عبد اللَّه قال: كنت غلاما يافعا (أرعى) (٣) غنما لعقبة بن أبي معيط، فجاء النبي صلى الله عليه و آله وسلم وأبو بكر، وقد (فرا) (٤) من ⦗٣٢٦⦘ المشركين، فقالا: يا غلام، هل عندك (٥) لبن تسقينا، (فقلت) (٦) : إني مؤتمن، و (لست) (٧) (ساقيكما) (٨) ، فقال: النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٩) :"هل عندك من جذعة لم (ينز) (١٠) عليها الفحل" قلت: نعم، (١١) فأتيتهما بها، (فاعتقلها) (١٢) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ومسح الضرع ودعا (١٣) ثم أتاه (أبو بكر) (١٤) (بصحرة) (١٥) (منقعرة) (١٦) ، فاحتلب فيها فشرب وشرب أبو بكر وشربت، ثم قال: للضرع:"اقلص"، فقلص (١٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں قریب البلوغ لڑکا تھا اور عقبہ بن ابی معیط کی بکریاں چرایا کرتا تھا، حضرت محمد 5 اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائے، وہ دونوں مشرکین مکہ سے بھاگ رہے تھے، اُن دونوں نے کہا، اے لڑکے! تیرے پاس دودھ ہے جو ہمیں پلائے؟ میں نے عرض کیا میں امانت دار ہوں تم کو نہیں پلاؤں گا، آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تمہارے پاس کوئی ایسی اونٹنی ہے جس پر نر اونٹ کو نہ چھوڑا گیا ہو؟ میں نے عرض کیا جی ہاں ہے، میں اس اونٹنی کو لے کر آپ کی خدمت میں آیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی ٹانگ کو باندھ دیا اور اس کے تھنوں کو ہاتھ لگاکر دعا فرمائی۔ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ پتھر کا پیالہ (نما) لے کر حاضر ہوئے پھر اس میں دودھ نکالا اور خود پیا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پیا اور میں نے پیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تھنوں کو مخاطب کر کے فرمایا: تو دوبارہ سکڑ جا! وہ تھن دوبارہ سکڑ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23747]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23747، ترقيم محمد عوامة 22743)