٢٢٧١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن سلمة بن علقمة عن ابن سيرين قال: سألت عبيدة عن قوله: ﴿وَمَنْ كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ وَمَنْ كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ﴾، قال: إنما هو (قرض) (١) ، ألا ترى إلى قوله: ﴿فَإِذَا دَفَعْتُمْ إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ فَأَشْهِدُوا عَلَيْهِمْ﴾ [النساء: ٦] .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدۃ رحمہ اللہ سے دریافت کیا اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَمَنْ کَانَ غَنِیًّا فَلْیَسْتَعْفِفْ وَمَنْ کَانَ فَقِیرًا فَلْیَأْکُلْ بِالْمَعْرُوفِ } سے کیا مراد ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا اس سے مراد قرض ہے، کیا آپ دیکھتے نہیں کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: { فَإِذَا دَفَعْتُمْ إلَیْہِمْ أَمْوَالَہُمْ فَأَشْہِدُوا عَلَیْہِمْ } جب تم ان کے مال انہیں دو تو اس پر گواہ بناؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22713]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22713، ترقيم محمد عوامة 21794)