٢٢٦٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن أبي زائدة وابن أبي (غنية) (١) (عن عبد الملك بن أبي (غنية) ) (٢) (٣) (عن الحكم) (٤) قال: قدم لعثمان طعام (على) (٥) عهد النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"اذهبوا بنا إلى عثمان نعينه على بيع طعامه"، فقام إلى جنبه وعثمان يقول: في هذه الغرارة كذا وكذا وأبيعها بكذا وكذا، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا سميت فكل" (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے لئے گندم وغیرہ آئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چلو ہمارے ساتھ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس تاکہ گندم فروخت کرنے میں ہم ان کی مدد کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے پہلو میں کھڑے ہوگئے، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرما رہے تھے کہ اس بوری میں اتنی اتنی گندم ہے اور میں اس کو اتنے اتنے میں فروخت کروں گا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم نام لے کر متعین کردو تو کیل کردیا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22645]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22645، ترقيم محمد عوامة 21732)