٢٠٩٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن أبي الزبير عن جابر قال: (بعثنا) (١) النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٢) مع أبي عبيدة في سرية (فنفد) (٣) زادنا، (فمررنا) (٤) بحوت قد قذفه البحر، فأردنا أن نأ كل منه، فنهانا أبو عبيدة ثم قال: نحن رسل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وفي سبيل اللَّه ﵎ (٥) كلوا فأكلنا، قال: فلما قدمنا (على) (٦) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ذكرنا ذلك فقال:"إن كان بقي معكم منه شيء فابعثوا به إلي" (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک لشکر میں روانہ کیا اس سفر میں ہمارا توشۂ سفر ختم ہوگیا۔ اس اثناء میں ہم نے ایک (بہت بڑی) مچھلی دیکھی جسے سمندر نے باہر پھینک دیا تھا۔ ہم نے اسے کھانے کا ارادہ کیا تو پہلے تو حضرت ابو عبیدہ نے ہمیں منع کردیا پھر فرمایا کہ ہم اللہ کے رسول کے بھیجے ہوئے ہیں اور ہم اللہ کے راستے میں ہیں۔ اس مچھلی کو کھالو۔ چناچہ ہم نے اسے کھالیا۔ پھر جب ہم واپس آئے تو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس کا تذکرہ کیا۔ آپ نے فرمایا کہ اگر اس مچھلی کا کچھ حصہ تمہارے پاس ہو تو مجھے بھی دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20933]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20933، ترقيم محمد عوامة 20117)