بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
مؤمن کی تین اہم خصلتوں کا بیان
Mujam Saghir al-Tabarani
کتب المعجم الصغیر للطبرانی اذکار کا بیان مؤمن کی تین اہم خصلتوں کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 955 المعجم الصغیر للطبرانی
وَبِهِ قَالَ: وَبِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"ثَلاثٌ مَنْ لَمْ تَكُنْ فِيهِ فَلَيْسَ مِنِّي وَلا مِنَ اللَّهِ، قِيلَ: وَمَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ: حِلْمٌ يَرُدُّ بِهِ جَهْلُ جَاهِلٍ، وَحُسْنُ خُلُقٍ يَعِيشُ بِهِ النَّاسُ، وَوَرَعٌ يَحْجِزُهُ عَنْ مَعَاصِي اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ"
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تین خصلتیں جس میں نہ ہوں تو وہ مجھ سے نہیں ہو سکتا، اور نہ ہی اللہ سے اس کو کوئی تعلق ہے۔ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! وہ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: (1) ایسی حوصلہ مندی جس سے جاہل کی جہالت کا جواب دیا جائے، (2) خوش خلقی جس کے ساتھ وہ لوگوں میں زندگی گزار رہا ہے، (3) پرہیزگاری جو اللہ کی نافرمانیوں سے روک دے۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ/حدیث: 955]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4848، والطبراني فى «الصغير» برقم: 706
قال الهيثمي: وفيه جماعة لم أعرفهم، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 24)»
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
الحكم: إسناده ضعيف