بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ کی برکت کا بیان
Mujam Saghir al-Tabarani
کتب المعجم الصغیر للطبرانی مناقب کا بیان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ کی برکت کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 884 المعجم الصغیر للطبرانی
عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ أَبِي عَامِرٍ السِّجِلِّينِيُّ ، مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ ، النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُرَشِيُّ ، عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَطَاءٍ مَوْلَى السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ أَبِي عَامِرٍ السِّجِلِّينِيُّ ، بِقَرْيَةِ سِجِلِّينَ مِنْ كُورَةِ عَسْقَلانَ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُرَشِيُّ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ عَطَاءٍ مَوْلَى السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: رَأَيْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ لِحْيَتُهُ بَيْضَاءُ وَرَأْسُهُ أَسْوَدُ، فَقُلْتُ: يَا مَوْلايَ، مَا لِرَأْسِكَ لا يَبْيَضُّ؟، فَقَالَ: لا يَبْيَضُّ رَأْسِي أَبَدًا، وَذَلِكَ أَنْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ"مَضَى وَأَنَا غُلامٌ أَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ فَسَلَّمَ عَلَي الْغِلْمَانِ وَأَنَا فِيهِمْ، فَرَدَدْتُ عَلَيْهِ السَّلامَ مِنْ بَيْنِ الْغِلْمَانِ، فَدَعَانِي، فَقَالَ لِي: مَا اسْمُكَ؟، قُلْتُ: السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ ابْنِ أُخْتِ النَّمِرِ، فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيَّ، وَقَالَ: بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ، فَلا يَبْيَضُّ مَوْضِعُ يَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَبَدًا"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَطَاءٍ، إِلا عِكْرِمَةُ، تَفَرَّدَ بِهِ النَّضْرُ، وَلا يُرْوَى عَنِ السَّائِبِ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کے غلام عطا کہتے ہیں: میں نے سائب بن یزید کی داڑھی سفید دیکھی جب کہ ان کا سر سفید نہیں ہوا، تو میں نے ان سے کہا: اے میرے مولیٰ! کیا وجہ ہے کہ آپ کا سر سفید نہیں ہوا؟ انہوں نے کہا: کبھی بھی سفید نہیں ہو گا، اس لیے کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم گزرے اور میں بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بچوں کو سلام کہا، تو بچوں میں سے میں نے سلام کا جواب دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا: تیرا کیا نام ہے؟ میں نے کہا: سائب بن یزید بن اخت النمر، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ رکھا اور فرمایا: اللہ تعالیٰ تجھ میں برکت کرے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہاتھ کی جگہ کبھی سفید نہیں ہوتی۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْمَنَاقِبُ/حدیث: 884]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 6693، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4841، والطبراني فى «الصغير» برقم: 701
قال الهيثمي: رجال الكبير رجال الصحيح غير عطاء مولى السائب وهو ثقة ورجال الصغير والأوسط ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 409)»
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح