بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
ہجرت کے بعد مہاجرین کے حالات کا بیان
Mujam Saghir al-Tabarani
کتب المعجم الصغیر للطبرانی ذبح کرنے کا بیان ہجرت کے بعد مہاجرین کے حالات کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 468 المعجم الصغیر للطبرانی
رَوْحُ بْنُ حَاتِمٍ أَبُو حَاتِمٍ الْبَغْدَادِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ الْفِهْرِيُّ ، الْمِقْدَادُ بْنُ الأَسْوَدِ
حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ حَاتِمٍ أَبُو حَاتِمٍ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ الْفِهْرِيُّ ، قَالَ: قَالَ الْمِقْدَادُ بْنُ الأَسْوَدِ :"لَمَّا هَاجَرْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ قَسَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشَرَةً عَشَرَةً، فَكُنْتُ فِي الْعَشَرَةِ الَّتِي كَانَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَتْ لَنَا شَاةٌ نَشْرَبُ لَبَنَهَا بَيْنَنَا، فَأَبْطَأَ عَلَيْنَا لَيْلَةً، وَقَدْ رَفَعْنَا لَهُ نَصِيبَهُ، فَقُمْتُ إِلَيْهِ وَأَنَا جَائِعٌ فَشَرِبْتُهُ، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَمْ أَنَمْ بَعْدُ فَأَتَى الإِنَاءَ الَّذِي كُنَّا نَضَعُ فِيهِ اللَّبَنَ، فَلَمْ يَجِدْ فِيهِ شَيْئًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلا أَذْبَحُهَا؟، فَقَالَ: لا"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ، إِلا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا مقداد بن الاسود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب ہم ہجرت کر کے مدینہ چلے گئے تو ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دس دس میں تقسیم کر دیا اور میں ان دس میں تھا جو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ تو ہماری ایک بکری تھی، ہم اس کا دودھ آپس میں پی لیتے، ایک رات آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دیر سے تشریف لائے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا حصہ رکھ دیا، میں اٹھا تو بھوک محسوس کی اور وہ دودھ پی لیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے تو میں سویا نہیں تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس برتن کے پاس آئے جس میں ہم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے دودھ رکھتے تھے تو وہاں کچھ نہ پایا، تو میں نے کہا: یا رسول اللہ! میں اس کو ذبح نہ کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الذَّبَائِح/حدیث: 468]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 24341، والطبراني فى «الكبير» برقم: 567، 569، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3593، والطبراني فى «الصغير» برقم: 456»
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح