بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

المعجم الصغیر للطبرانی

حدیث نمبر: 355 — قربانی کا گوشت، نبیذ اور قبروں کے زیارت کا بیان
کتب المعجم الصغیر للطبرانی نماز جنازہ اور موت کے ذکر کا بیان قربانی کا گوشت، نبیذ اور قبروں کے زیارت کا بیان حدیث 355
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ لَبِيدٍ الْبَيْرُوتِيُّ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَكَّارٍ الدِّمَشْقِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ سَابُورَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، أَبَاهُ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ لَبِيدٍ الْبَيْرُوتِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَكَّارٍ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ سَابُورَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، أَنَّ أَبَاهُ ، حَدَّثَهُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ"نَهَى عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الأَضَاحِي بَعْدَ ثَلاثٍ، وَعَنِ النَّبِيذِ فِي الْجُرِّ، وَعَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الأَضَاحِي بَعْدَ ثَلاثٍ فَكُلُوا مَا شِئْتُمْ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ نَبِيذِ الْجُرِّ فَاشْرَبُوا، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا وَلا تَقُولُوا مَا يُسْخِطُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، إِلا ابْنُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، وَلا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِلا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَكَّارٍ
ترجمہ: عبدالصمد ریالوی
سیدنا عمرو بن شعیب اپنے والد سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین دنوں کے بعد قربانیوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا، اور مٹکے میں نبیذ بنانے سے، اور قبروں کی زیارت سے بھی، پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں قربانیوں کے گوشت تین دنوں کے بعد کھانے سے منع کیا تھا، اب تم جتنے دن چاہو کھا لیا کرو، اور میں نے تمہیں مٹکے میں نبیذ بنانے سے منع کیا تھا، اب تم اس میں پی سکتے ہو مگر ہر نشہ آور چیز حرام ہے، اور میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، مگر اب تم ان کی زیارت کر سکتے ہو لیکن بات وہ نہ کہو جس سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہو۔ [معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت/حدیث: 355]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 6823، والطبراني فى «الصغير» برقم: 879
قال الھیثمی: وفيه يزيد بن جابر الأزدي والد عبد الرحمن الحافظ ولم أجد من ترجمه وبقية رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 27)»
الحكم على الحديث
إسناده حسن
الحكم: إسناده حسن
← پچھلی حدیث (354) باب پر واپس اگلی حدیث (356) →