☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب مِنْهُ
Jami at-Tirmidhi
Books← Jami at-Tirmidhi← کتاب: سلام مصافحہ اور گھر میں داخل ہونے کے آداب و احکام← باب مِنْهُ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 1
Hadith No.: 2714 Jami at-Tirmidhi
قُتَيْبَةُ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ ، مُحَمَّدِ بْنِ زَاذَانَ ، أُمِّ سَعْدٍ ، زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَاذَانَ، عَنْ أُمِّ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ يَدَيْهِ كَاتِبٌ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: " ضَعِ الْقَلَمَ عَلَى أُذُنِكَ فَإِنَّهُ أَذْكَرُ لِلْمُمْلِي " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَهُوَ إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ، وَعَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , وَمُحَمَّدُ بْنُ زَاذَانَ يُضَعَّفَانِ فِي الْحَدِيثِ.
Translation: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
زید بن ثابت رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس پہنچا۔ آپ کے سامنے ایک کاتب بیٹھا ہوا تھا۔ میں نے سنا آپ اس سے فرما رہے تھے: ”تم اپنا قلم اپنے کان پر رکھے رہا کرو کیونکہ اس سے لکھوانے والوں کو آگاہی و یاد دہانی ہو جایا کرے گی“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے،
۲- ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں اور یہ سند ضعیف ہے،
۳- عنبسہ بن عبدالرحمٰن اور محم بن زاذان، دونوں حدیث بیان کرنے میں ضعیف قرار دیئے گئے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الاستئذان والآداب عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 2714]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«تفرد بہ المؤلف (التحفہ: 4743) (موضوع) (سند میں عنبسہ اور محمد بن زاذان دونوں متروک الحدیث ہیں)»
قال الشيخ الألباني
موضوع، الضعيفة (865) // ضعيف الجامع الصغير (3588) //
قال الشيخ زبير على زئي
(2714) إسناده ضعيف جدًا
عنبسه و شيخه محمد بن زاذان : متروكان (تقدما:2699)
Grade: موضوع، الضعيفة (865) // ضعيف الجامع الصغير (3588) //