☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب مَا ذُكِرَ فِي تَطْيِيبِ الْمَسَاجِدِ
Jami at-Tirmidhi
Books← Jami at-Tirmidhi← کتاب: سفر کے احکام و مسائل← باب مَا ذُكِرَ فِي تَطْيِيبِ الْمَسَاجِدِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 594 Jami at-Tirmidhi
مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْمُؤَدِّبُ الْبَغْدَادِيُّ الْبَصْرِيُّ ، عَامِرُ بْنُ صَالِحٍ الزُّبَيْرِيُّ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْمُؤَدِّبُ الْبَغْدَادِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَامِرُ بْنُ صَالِحٍ الزُّبَيْرِيُّ هُوَ مِنْ وَلَدِ الزُّبَيْرِ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: " أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبِنَاءِ الْمَسَاجِدِ فِي الدُّورِ وَأَنْ تُنَظَّفَ وَتُطَيَّبَ ".
Translation: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے محلوں میں مسجد بنانے، انہیں صاف رکھنے اور خوشبو سے بسانے کا حکم دیا ہے۔ [سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 594]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن ابی داود/ الصلاة 13 (455)، سنن ابن ماجہ/المساجد 9 (758، 759)، (تحفة الأشراف: 16962)، مسند احمد (6/12، 271) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني
صحيح، ابن ماجة (759)
Grade: صحيح، ابن ماجة (759)
Hadith No.: 595 Jami at-Tirmidhi
هَنَّادٌ ، عَبْدَةُ ، وَوَكِيعٌ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، وَوَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ. قَالَ أَبُو عِيسَى: وَهَذَا أَصَحُّ مِنَ الْحَدِيثِ الْأَوَّلِ.
Translation: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
اس سند سے بھی ہشام بن عروہ اپنے والد عروہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم دیا، پھر آگے اسی طرح کی حدیث انہوں نے ذکر کی ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ پہلی حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 595]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«انظر ما قبلہ (صحیح)»
وضاحت
۱؎: یعنی: مرسل ہونا زیادہ صحیح ہے۔
Hadith No.: 596 Jami at-Tirmidhi
ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وقَالَ سُفْيَانُ: قَوْلُهُ بِبِنَاءِ الْمَسَاجِدِ فِي الدُّورِ يَعْنِي الْقَبَائِلَ.
Translation: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
اس سند سے بھی ہشام بن عروہ نے اپنے باپ عروہ سے روایت کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم دیا، آگے اسی طرح کی حدیث انہوں نے ذکر کی۔ سفیان کہتے ہیں: دور یا محلوں میں مسجدیں بنانے سے مراد قبائل میں مسجدیں بنانا ہے۔ [سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 596]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«انظر ما قبلہ (صحیح)»