بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
باب: غسل کے بعد وضو نہ کرنے کا بیان۔
Jami at-Tirmidhi
کتب جامع ترمذی کتاب: طہارت کے احکام و مسائل باب: غسل کے بعد وضو نہ کرنے کا بیان۔
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 107 جامع ترمذی
إِسْمَاعِيل بْنُ مُوسَى ، شَرِيكٌ ، أَبِي إِسْحَاق ، الْأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " لَا يَتَوَضَّأُ بَعْدَ الْغُسْلِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ. قَالَ أَبُو عِيسَى: وَهَذَا قَوْلُ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالتَّابِعِينَ أَنْ لَا يَتَوَضَّأَ بَعْدَ الْغُسْلِ.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم غسل کے بعد وضو نہیں کرتے تھے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- صحابہ کرام اور تابعین میں سے کئی اہل علم کا قول ہے کہ غسل کے بعد وضو نہ کرے۔ [سنن ترمذي/كتاب الطهارة عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 107]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن النسائی/الطہارة 160 (153)، والغسل 24 (430)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 96 (579)، (تحفة الأشراف: 16025)، مسند احمد (6/68، 119، 154، 192، 253، 258)، وانظر أیضا: سنن ابی داود/ الطہارة 99 (250) (صحیح)»
وضاحت
۱؎: یعنی: درمیان غسل جو وضو کر چکا ہے وہ کافی ہے۔
قال الشيخ الألباني
صحيح، ابن ماجة (579)
قال الشيخ زبير على زئي
إسناده ضعيف / د 250 ، جه 579
أبو إسحاق مدلس وعنعن . (د126)
الحكم: صحيح، ابن ماجة (579)