بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

جامع ترمذی

حدیث نمبر: 832 — باب: آفاقی لوگوں کے لیے احرام باندھنے کی میقاتوں کا بیان۔
کتب جامع ترمذی کتاب: حج کے احکام و مناسک باب: آفاقی لوگوں کے لیے احرام باندھنے کی میقاتوں کا بیان۔ حدیث 832
أَبُو كُرَيْبٍ ، وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " وَقَّتَ لِأَهْلِ الْمَشْرِقِ الْعَقِيقَ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ هُوَ أبُو جَعْفَرٍ مُحمَّدُ بنُ عَلِيِّ بنِ حُسَيْنِ بنِ عَلِيِّ بنِ أبِي طَالبٍ.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اہل مشرق کی میقات عقیق ۱؎ مقرر کی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن ہے،
۲- محمد بن علی ہی ابو جعفر محمد بن علی بن حسین بن علی ابن ابی طالب ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 832]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن ابی داود/ الحج 9 (1740)، (تحفة الأشراف: 6443) (ضعیف منکر) (سند میں یزید بن ابی زیاد ضعیف راوی ہے، نیز محمد بن علی کا اپنے دادا ابن عباس سے سماع ثابت نہیں ہے، اور حدیث میں وارد ”عقیق“ کا لفظ منکر ہے، صحیح لفظ ”ذات عرق“ ہے، الإرواء: 1002، ضعیف سنن ابی داود: 306)»
وضاحت
۱؎: یہ ایک معروف مقام ہے، جو عراق کی میقات ذات العرق کے قریب ہے۔
قال الشيخ الألباني
منكر، والصحيح ذات عرق.، الإرواء (1002) ، ضعيف أبي داود (306) // عندنا برقم (381 / 1740) ، المشكاة (2530) //
قال الشيخ زبير على زئي
(832) إسناده ضعيف / د 1740
الحكم: منكر، والصحيح ذات عرق.، الإرواء (1002) ، ضعيف أبي داود (306) // عندنا برقم (381 / 1740) ، المشكاة (2530) //
← پچھلی حدیث (831) باب پر واپس اگلی حدیث (833) →