بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

جامع ترمذی

حدیث نمبر: 799 — باب: رمضان میں کھانا کھا کر پھر سفر پر نکلے اس کے حکم کا بیان۔
کتب جامع ترمذی کتاب: روزوں کے احکام و مسائل باب: رمضان میں کھانا کھا کر پھر سفر پر نکلے اس کے حکم کا بیان۔ حدیث 799
قُتَيْبَةُ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ ، أَنَسَ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، أَنَّهُ قَالَ: أَتَيْتُ أَنَسَ بْنِ مَالِكٍ فِي رَمَضَانَ وَهُوَ يُرِيدُ سَفَرًا، وَقَدْ رُحِلَتْ لَهُ رَاحِلَتُهُ وَلَبِسَ ثِيَابَ السَّفَرِ فَدَعَا بِطَعَامٍ فَأَكَلَ، فَقُلْتُ لَهُ: سُنَّةٌ، قَالَ: سُنَّةٌ، ثُمَّ رَكِبَ.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
محمد بن کعب کہتے ہیں کہ میں رمضان میں انس بن مالک رضی الله عنہ کے پاس آیا، وہ سفر کا ارادہ کر رہے تھے، ان کی سواری پر کجاوہ کسا جا چکا تھا اور وہ سفر کے کپڑے پہن چکے تھے، انہوں نے کھانا منگایا اور کھایا۔ میں نے ان سے پوچھا: یہ سنت ہے؟ کہا: ہاں سنت ہے۔ پھر وہ سوار ہوئے۔ [سنن ترمذي/كتاب الصيام عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 799]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 1473) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني
صحيح تصحيح حديث افطار قبل سفره بعد الفجر (13 - 28)
الحكم: صحيح تصحيح حديث افطار قبل سفره بعد الفجر (13 - 28)
← پچھلی حدیث (798) باب پر واپس اگلی حدیث (800) →