بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

جامع ترمذی

حدیث نمبر: 647 — باب: زکاۃ وصول کرنے والے کی رضا مندی کا بیان۔
کتب جامع ترمذی کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل باب: زکاۃ وصول کرنے والے کی رضا مندی کا بیان۔ حدیث 647
عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، مُجَالِدٍ ، الشَّعْبِيِّ ، جَرِيرٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا أَتَاكُمُ الْمُصَدِّقُ فَلَا يُفَارِقَنَّكُمْ إِلَّا عَنْ رِضًا ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
جریر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جب زکاۃ وصول کرنے والا تمہارے پاس آئے تو وہ تم سے راضی اور خوش ہو کر ہی جدا ہو۔ [سنن ترمذي/كتاب الزكاة عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 647]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«صحیح مسلم/الزکاة 55 (989)، سنن النسائی/الزکاة 14 (2463)، سنن ابن ماجہ/الزکاة 11 (1802)، (تحفة الأشراف: 3215)، مسند احمد (4/360، 361، 364، 365) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني
صحيح، ابن ماجة (1802)
الحكم: صحيح، ابن ماجة (1802)
← پچھلی حدیث (646) باب پر واپس اگلی حدیث (648) →