بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

جامع ترمذی

حدیث نمبر: 2895 — باب: سورۃ اذا زلزلت کی فضیلت کا بیان۔
کتب جامع ترمذی کتاب: قرآن کریم کے مناقب و فضائل باب: سورۃ اذا زلزلت کی فضیلت کا بیان۔ حدیث 2895
حدیث نمبر: 2895 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ ، ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، أَخْبَرَنَا سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ: " هَلْ تَزَوَّجْتَ يَا فُلَانُ؟ قَالَ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَا عِنْدِي مَا أَتَزَوَّجُ بِهِ، قَالَ: أَلَيْسَ مَعَكَ " قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ "؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: ثُلُثُ الْقُرْآنِ، قَالَ: أَلَيْسَ مَعَكَ " إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ "؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: رُبُعُ الْقُرْآنِ، قَالَ: أَلَيْسَ مَعَكَ " قُلْ يَأَيُّهَا الْكَافِرُونَ "؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: رُبُعُ الْقُرْآنِ، قَالَ: أَلَيْسَ مَعَكَ " إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ "؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: رُبُعُ الْقُرْآنِ، قَالَ: تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے ایک صحابی سے فرمایا: اے فلاں! کیا تم نے شادی کر لی؟ انہوں نے کہا: نہیں، قسم اللہ کی! اللہ کے رسول! نہیں کی ہے، اور نہ ہی میرے پاس ایسا کچھ ہے جس کے ذریعہ میں شادی کر سکوں۔ آپ نے فرمایا: کیا تمہارے پاس سورۃ «قل هو الله أحد» نہیں ہے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، میرے پاس ہے۔ آپ نے فرمایا: سورۃ «قل هو الله أحد» ثواب میں ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔ آپ نے فرمایا: کیا تمہارے پاس سورۃ «إذا جاء نصر الله والفتح» نہیں ہے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، (ہے) آپ نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، آپ نے فرمایا: کیا تمہارے پاس سورۃ «قل يا أيها الكافرون» نہیں ہے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ (ہے) آپ نے فرمایا: (یہ) چوتھائی قرآن ہے۔ آپ نے فرمایا: کیا تمہارے پاس سورۃ «إذا زلزلت الأرض» نہیں ہے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں (ہے) آپ نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، آپ نے فرمایا: تم شادی کرو۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب فضائل القرآن عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 2895]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 870) (ضعیف) (سند میں سلم بن وردان ضعیف راوی ہیں، لیکن قل ھو اللہ سے متعلق فقرہ اوپر (2893) سے تقویت پا کر حسن ہے)»
قال الشيخ الألباني
ضعيف، التعليق الرغيب (2 / 224)
قال الشيخ زبير على زئي
(2895) إسناده ضعيف
سلمة بن وردان: ضعيف (تقدم:1993)
الحكم: ضعيف، التعليق الرغيب (2 / 224)
← پچھلی حدیث (2894) باب پر واپس اگلی حدیث (2896) →