مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، أَبُو أَحْمَدَ ، وَالْمُؤَمَّلُ ، سُفْيَانُ ، أَبِي يَعْفُورٍ ، ابْنِ أَبِي أَوْفَى ، أَبِي يَعْفُورٍ ، ابْنِ أَبِي أَوْفَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ، وَالْمُؤَمَّلُ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، عَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَى، قَالَ: " غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ نَأْكُلُ الْجَرَادَ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَرَوَى شُعْبَةُ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، عَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَى، قَالَ: " غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزَوَاتٍ نَأْكُلُ الْجَرَادَ ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ابن ابی اوفی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ سات غزوات کئے اور ٹڈی کھاتے رہے
۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- شعبہ نے بھی اسے ابویعفور کے واسطہ سے ابن ابی اوفی سے روایت کیا ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ کئی غزوات کئے اور ٹڈی کھاتے رہے۔
[سنن ترمذي/كتاب الأطعمة عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم/حدیث: 1822] تخریج الحدیث دارالدعوہ
«انظر ما قبلہ (صحیح)»
وضاحت
۱؎: وہ جانور جو حلال ہیں انہیں میں سے ٹڈی بھی ہے، اس کی حلت پر تقریباً سب کا اتفاق ہے۔
الحكم: صحيح