حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الأَصْبَهَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ رُكَيْنٍ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ حَنْظَلَةَ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ”مَنْ كَانَ ذَا وَجْهَيْنِ فِي الدُّنْيَا، كَانَ لَهُ لِسَانَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ نَارٍ“، فَمَرَّ رَجُلٌ كَانَ ضَخْمًا، قَالَ: ”هَذَا مِنْهُمْ.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو دنیا میں دو چہروں والا (دوغلا) ہو گا اس کی قیامت کے دن آگ سے بنی دو زبانیں ہوں گی۔“ پھر ایک بھاری بھر کم آدمی گزرا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ان میں سے ہے۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1310]
تخریج الحدیث
«حسن: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب، باب فى ذي الوجهين: 4873 و ابن أبى شيبة: 25463 و الدارمي: 2806 - أنظر الصحيحة: 892»
الحكم: حسن