حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ السَّائِبِ، عَنْ عُمَرَ قَالَ: رُبَّمَا قَعَدَ عَلَى بَابِ ابْنِ مَسْعُودٍ رِجَالٌ مِنْ قُرَيْشٍ، فَإِذَا فَاءَ الْفَيْءُ قَالَ: قُومُوا فَمَا بَقِيَ فَهُوَ لِلشَّيْطَانِ، ثُمَّ لاَ يَمُرُّ عَلَى أَحَدٍ إِلاَّ أَقَامَهُ، قَالَ: ثُمَّ بَيْنَا هُوَ كَذَلِكَ إِذْ قِيلَ: هَذَا مَوْلَى بَنِي الْحَسْحَاسِ يَقُولُ الشِّعْرَ، فَدَعَاهُ فَقَالَ: كَيْفَ قُلْتَ؟ فَقَالَ: (البحر الطويل)
وَدِّعْ سُلَيْمَى إِنْ تَجَهَّزْتَ غَازِيَا
كَفَى الشَّيْبُ وَالإِسْلاَمُ لِلْمَرْءِ نَاهِيَا
فَقَالَ: حَسْبُكَ، صَدَقْتَ صَدَقْتَ.
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سائب بن یزید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ بسا اوقات قریش کے کچھ لوگ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے دروازے پر بیٹھتے (تاکہ کچھ سیکھیں)، جب سایہ ڈھل جاتا تو فرماتے: اٹھو، اب جو وقت باقی بچا ہے وہ شیطان کے لیے ہے، پھر جس کے پاس سے گزرتے اسے سختی سے اٹھاتے۔ پھر اسی طرح وہ اٹھا رہے تھے کہ ان سے کہا گیا کہ یہ بنو حسحاس کا غلام ہے جو شعر کہتا ہے۔ انہوں نے اسے بلایا اور پوچھا: تو نے کیا شعر کہا ہے؟ اس نے کہا:
اگر تو نے صبح صبح سفر کا ارادہ کر لیا ہے تو سلیمی کو چھوڑ دے کیونکہ بڑھاپا اور دینِ اسلام انسان کو برائی سے روکنے کے لیے کافی ہیں۔
انہوں نے فرمایا: بس کافی ہیں، تو نے سچ کہا ہے، تو نے سچ کہا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْقَائِلَةِ/حدیث: 1238]
تخریج الحدیث
«حسن: أخرجه معمر فى جامعه: 20508»
الحكم: حسن