بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
دائیں ہاتھ سے لینے اور دینے کا بیان
Al-Adab al-Mufrad
کتب الادب المفرد كتاب دائیں ہاتھ سے لینے اور دینے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1189 الادب المفرد
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ‏:‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ‏: ”لَا يَأْكُلُ أَحَدُكُمْ بِشِمَالِهِ، وَلَا يَشْرَبَنَّ بِشِمَالِهِ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْكُلُ بِشِمَالِهِ، وَيَشْرَبُ بِشِمَالِهِ‏“.‏ قَالَ: كَانَ نَافِعٌ يَزِيدُ فِيهَا: ”وَلَا يَأْخُذْ بِهَا، وَلَا يُعْطِي بِهَا.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی بائیں ہاتھ سے کھائے نہ بائیں ہاتھ سے پیے، کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا اور پیتا ہے۔ نافع جب یہ روایت بیان کرتے تو ان الفاظ کا اضافہ کرتے: بائیں ہاتھ کے ساتھ نہ کوئی چیز پکڑے اور نہ دے۔ [الادب المفرد/كِتَابٌ/حدیث: 1189]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه مسلم، كتاب الأشربة: 2020 و أبوداؤد: 3776 و الترمذي: 1799 و النسائي فى الكبرىٰ: 6864»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح