بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
اگر عیسائی کو لاعلمی میں سلام کہہ لیا تو؟
Al-Adab al-Mufrad
کتب الادب المفرد كتاب أهل الكتاب اگر عیسائی کو لاعلمی میں سلام کہہ لیا تو؟
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1115 الادب المفرد
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْفَرَّاءِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ‏:‏ مَرَّ ابْنُ عُمَرَ بِنَصْرَانيٍّ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَرَدَّ عَلَيْهِ، فَأُخْبِرَ أَنَّهُ نَصْرَانِيٌّ، فَلَمَّا عَلِمَ رَجَعَ إِلَيْهِ فَقَالَ‏:‏ رُدَّ عَلَيَّ سَلامِي‏.‏
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
عبدالرحمٰن بن محمد رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک عیسائی کے پاس سے گزرے تو اسے سلام کہا اور اس نے جواب بھی دیا۔ بعد ازاں انہیں بتایا گیا کہ وہ تو عیسائی ہے۔ جب انہیں یہ علم ہوا تو اس کے پاس گئے اور فرمایا: میرا سلام مجھے واپس کرو۔ [الادب المفرد/كِتَابُ أَهْلِ الْكِتَابِ/حدیث: 1115]
تخریج الحدیث
«حسن: أخرجه عبدالرزاق: 19458 و البيهقي فى شعب الإيمان: 8906 - أنظر الإرواء: 1274»
قال الشيخ الألباني
حسن
الحكم: حسن