بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
جب ذمی خط میں سلام لکھے تو اس کا جواب دیا جائے
Al-Adab al-Mufrad
کتب الادب المفرد كتاب أهل الكتاب جب ذمی خط میں سلام لکھے تو اس کا جواب دیا جائے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1101 الادب المفرد
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بِشْرٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ يَعْنِي ابْنَ عَبَّادٍ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ قَالَ‏:‏ كَتَبَ أَبُو مُوسَى إِلَى رُهْبَانٍ يُسَلِّمُ عَلَيْهِ فِي كِتَابِهِ، فَقِيلَ لَهُ‏:‏ أَتُسَلِّمُ عَلَيْهِ وَهُوَ كَافِرٌ‏؟‏ قَالَ‏:‏ إِنَّهُ كَتَبَ إِلَيَّ فَسَلَّمَ عَلَيَّ، فَرَدَدْتُ عَلَيْهِ‏.‏
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
ابو عثمان نہدی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے ایک غیر مسلم چوہدری (یا راہب) کو خط لکھا تو اسے سلام بھی لکھا۔ ان سے کہا گیا: آپ اس کو سلام کرتے ہیں حالانکہ وہ کافر ہے؟ انہوں نے فرمایا: اس نے مجھے اپنے خط میں سلام لکھا تھا؟ میں نے اس کا جواب دیا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ أَهْلِ الْكِتَابِ/حدیث: 1101]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه مسدد فى مسنده كما فى المطالب العالية: 2653 و اتحاف الخيرة المهرة: 5292 - أنظر الصحيحة: 704»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح