بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
بچوں کو سلام کہنا
Al-Adab al-Mufrad
کتب الادب المفرد كتاب السلام بچوں کو سلام کہنا
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1043 الادب المفرد
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَيَّارٍ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُ مَرَّ عَلَى صِبْيَانٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، وَقَالَ‏:‏ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ بِهِمْ‏.‏
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بچوں کے پاس سے گزرے تو انہیں سلام کہا اور فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی بچوں کو سلام کہتے تھے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 1043]
تخریج الحدیث
«صحيح: صحيح البخاري، الاستئذان، حديث: 6247»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
حدیث نمبر: 1044 الادب المفرد
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ عَنْبَسَةَ قَالَ‏:‏ رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يُسَلِّمُ عَلَى الصِّبْيَانِ فِي الْكُتَّابِ‏.‏
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
عنبسہ بن عمار رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ مکتب میں بچوں کو سلام کہتے تھے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 1044]
تخریج الحدیث
«صحيح: تفرد به المصنف»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح