حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ، وَالْقَعْنَبِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ الْعَلاَءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا، وَلاَ تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا، أَلاَ أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا تَحَابُّونَ بِهِ؟“ قَالُوا: بَلَى، يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: ”أَفْشُوا السَّلامَ بَيْنَكُمْ.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ جنت میں داخل نہیں ہوگے جب تک ایمان نہ لاؤ، اور اس وقت تک ایمان دار نہیں ہو سکتے جب تک ایک دوسرے سے محبت نہ کرو۔ کیا میں تمہیں وہ چیز بتاؤں جس سے تم ایک دوسرے سے محبت کرنے لگ جاؤ؟“ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں سلام کو پھیلاؤ۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 980]
تخریج الحدیث
«صحيح: صحيح مسلم، الإيمان، ح: 54»
الحكم: صحيح