بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
بچوں سے مصافحہ کرنے کا بیان
Al-Adab al-Mufrad
کتب الادب المفرد كتاب السلام بچوں سے مصافحہ کرنے کا بیان
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 966 الادب المفرد
حَدَّثَنَا ابْنُ شَيْبَةَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا ابْنُ نُبَاتَةَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَرْدَانَ قَالَ‏:‏ رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يُصَافِحُ النَّاسَ، فَسَأَلَنِي‏:‏ مَنْ أَنْتَ‏؟‏ فَقُلْتُ‏:‏ مَوْلًى لِبَنِي لَيْثٍ، فَمَسَحَ عَلَى رَأْسِي ثَلاَثًا وَقَالَ‏:‏ بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ‏.
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سلمہ بن وردان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ لوگوں سے مصافحہ کر رہے ہیں تو انہوں نے مجھ سے پوچھا: تم کون ہو؟ میں نے عرض کیا: بنو لیث کا مولیٰ۔ انہوں نے تین مرتبہ میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: اللہ تجھے برکت دے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 966]
تخریج الحدیث
«حسن: تفرد به المصنف»
قال الشيخ الألباني
حسن
الحكم: حسن