بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
عاصیہ نام کو تبدیل کرنا
Al-Adab al-Mufrad
کتب الادب المفرد كتاب الأسماء عاصیہ نام کو تبدیل کرنا
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 820 الادب المفرد
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ غَيْرَ اسْمَ عَاصِيَةَ وَقَالَ‏: ”أَنْتِ جَمِيلَةُ‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عاصیہ کا نام بدل دیا اور فرمایا: تم جمیلہ ہو۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأسْمَاءِ/حدیث: 820]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه مسلم، كتاب الأدب: 2139 و أبوداؤد: 4952 و الترمذي: 2838 و ابن ماجه: 3733»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
حدیث نمبر: 821 الادب المفرد
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ، وَسَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالاَ‏:‏ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، فَسَأَلَتْهُ عَنِ اسْمِ أُخْتٍ لَهُ عِنْدَهُ‏؟‏ قَالَ‏:‏ فَقُلْتُ‏:‏ اسْمُهَا بَرَّةُ، قَالَتْ‏:‏ غَيِّرِ اسْمَهَا، فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَكَحَ زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ وَاسْمُهَا بَرَّةُ، فَغَيَّرَ اسْمَهَا إِلَى زَيْنَبَ، وَدَخَلَ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ حِينَ تَزَوَّجَهَا، وَاسْمِي بَرَّةُ، فَسَمِعَهَا تَدْعُونِي‏:‏ بَرَّةَ، فَقَالَ‏: ”لَا تُزَكُّوا أَنْفُسَكُمْ، فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ أَعْلَمُ بِالْبَرَّةِ مِنْكُنَّ وَالْفَاجِرَةِ، سَمِّيهَا زَيْنَبَ“، فَقَالَتْ‏:‏ فَهِيَ زَيْنَبُ، فَقُلْتُ لَهَا‏:‏ سَمِّي، فَقَالَتْ‏:‏ غَيِّرْهُ إِلَى مَا غَيَّرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَمِّهَا زَيْنَبَ‏.‏
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
محمد بن عمرو بن عطاء رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ سیدہ زینب بنت ابو سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے تو ان کے پاس ان کی بہن بھی تھی۔ انہوں نے پوچھا: اس کا نام کیا ہے؟ وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اس کا نام برہ ہے۔ انہوں نے فرمایا: اس کا نام بدل دو کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو ان کا نام برہ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بدل کر ان کا نام زینب رکھ دیا۔ اور جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی تو میرا نام بھی برہ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے سنا کہ وہ مجھے برہ کہہ کر بلاتی ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اپنی پاکیزگی خود بیان نہ کرو، بلاشبہ اللہ خوب جانتا ہے کہ تم میں سے کون نیک ہے اور کون فاجر۔ اس کا نام زینب رکھ دو۔ انہوں نے کہا: تب یہ زینب ہے۔ محمد بن عمرو کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اس کا نام رکھ دیں۔ انہوں نے کہا تم خود ہی اس کا نام اس نام کے ساتھ بدل دو جس کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بدلا تھا اور اس کا نام زینب رکھ دو۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأسْمَاءِ/حدیث: 821]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه مسلم، كتاب الأدب: 2142 و أبوداؤد: 4953 - انظر الصحيحة: 210»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح