بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھے نام پسند تھے
Al-Adab al-Mufrad
کتب الادب المفرد كتاب الأسماء نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھے نام پسند تھے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 812 الادب المفرد
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَمْلُ بْنُ بَشِيرِ بْنِ أَبِي حَدْرَدٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي عَمِّي، عَنْ أَبِي حَدْرَدٍ قَالَ‏:‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ‏:‏ ”مَنْ يَسُوقُ إِبِلَنَا هَذِهِ‏؟“‏ أَوْ قَالَ‏:‏ ”مَنْ يُبَلِّغُ إِبِلَنَا هَذِهِ‏؟“‏ قَالَ رَجُلٌ‏:‏ أَنَا، فَقَالَ‏:‏ ”مَا اسْمُكَ‏؟“‏ قَالَ‏:‏ فُلاَنٌ، قَالَ‏:‏ ”اجْلِسْ“، ثُمَّ قَامَ آخَرُ، فَقَالَ‏:‏ ”مَا اسْمُكَ‏؟“‏ قَالَ‏:‏ فُلاَنٌ، فقَالَ‏:‏ ”اجْلِسْ“، ثُمَّ قَامَ آخَرُ، فَقَالَ‏:‏ ”مَا اسْمُكَ‏؟“‏ قَالَ‏:‏ نَاجِيَةُ، قَالَ‏:‏ ”أَنْتَ لَهَا، فَسُقْهَا‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو ہردہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ہمارے یہ اونٹ کون ہانکے گا؟ یا فرمایا: ہمارے ان اونٹوں کو کون پہنچائے گا؟ ایک آدمی نے عرض کیا: میں یہ خدمت سر انجام دوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے کہا: فلاں! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: بیٹھ جاؤ۔ پھر ایک اور شخص اٹھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے کہا: فلاں! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: بیٹھ جاؤ۔ پھر ایک اور کھڑا ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے کہا: میرا نام ناجیہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم اس کام کے لیے ہو، تم ان اونٹوں کو لے جاؤ۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأسْمَاءِ/حدیث: 812]
تخریج الحدیث
«ضعيف: أخرجه ابن أبى عاصم فى الآحاد: 2370 و الروياني فى مسنده: 1479 و الطبراني فى الكبير: 353/22 و الحاكم: 276/4 - انظر الضعيفة: 4804»
قال الشيخ الألباني
ضعيف
الحكم: ضعيف