حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي الأَسْوَدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَصَابَنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَطَرٌ، فَحَسَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَوْبَهُ عَنْهُ حَتَّى أَصَابَهُ الْمَطَرُ، قُلْنَا: لِمَ فَعَلْتَ؟ قَالَ: ”لأَنَّهُ حَدِيثُ عَهْدٍ بِرَبِّهِ.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ تھے کہ بارش آ گئی۔ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے بدن مبارک سے کپڑا ہٹایا یہاں تک کہ بارش آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جسم کو پہنچی۔ ہم نے کہا: اللہ کے رسول! آپ نے ایسا کیوں کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس لیے کہ یہ اپنے رب کی طرف سے ابھی ابھی آئی ہے۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 571]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه مسلم، كتاب صلاة الاستسقاء: 898 و أبوداؤد: 5100 - انظر ظلال الجنة: 622»
الحكم: صحيح