بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق بندے کا اللہ سے رزق طلب کرنا کہ ہمیں رزق عطا فرما، تو رزق عطا کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے
Al-Adab al-Mufrad
کتب الادب المفرد كتاب اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق بندے کا اللہ سے رزق طلب کرنا کہ ہمیں رزق عطا فرما، تو رزق عطا کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 482 الادب المفرد
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ نَظَرَ نَحْوَ الْيَمَنِ فَقَالَ‏:‏ ”اللَّهُمَّ أَقْبِلْ بِقُلُوبِهِمْ“، وَنَظَرَ نَحْوَ الْعِرَاقِ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، وَنَظَرَ نَحْوَ كُلِّ أُفُقٍ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، وَقَالَ‏:‏ ”اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا مِنْ تُرَاثِ الأَرْضِ، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا وَصَاعِنَا‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے برسرِ منبر سنا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یمن کی طرف دیکھ کر فرمایا: اے اللہ! ان کے دلوں کو ہماری طرف متوجہ فرما۔ اور عراق کی طرف دیکھ کر اسی طرح فرمایا بلکہ ہر طرف دیکھ کر اسی طرح دعا کی اور فرمایا: اے اللہ! ہم کو زمین کی پیداوار سے رزق عطا فرما اور مد اور صاع (پیمانے) میں برکت عطا فرما۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 482]
تخریج الحدیث
«ضعيف: أخرجه أحمد: 14690 - المشكاة التحقيق الثاني: 6263 - انظر الإرواء: 176/4»
قال الشيخ الألباني
ضعيف
الحكم: ضعيف