حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ“، قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَجِدْ؟ قَالَ: ”فَيَعْتَمِلُ بِيَدَيْهِ، فَيَنْفَعُ نَفْسَهُ، وَيَتَصَدَّقُ“، قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ، أَوْ لَمْ يَفْعَلْ؟ قَالَ: ”فَيُعِينُ ذَا الْحَاجَةِ الْمَلْهُوفَ“، قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ؟ قَالَ: ”فَيَأْمُرُ بِالْخَيْرِ، أَوْ يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ“، قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ؟ قَالَ: ”فَيُمْسِكُ عَنِ الشَّرِّ، فَإِنَّهُ لَهُ صَدَقَةٌ.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر مسلمان کے ذمے (ہر روز) صدقہ ہے۔“ انہوں نے کہا: اگر وہ نہ پائے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے دست وبازو سے محنت کر کے کمائے، پھر اس سے خود بھی فائدہ اٹھائے اور صدقہ بھی کرے۔“ انہوں نے کہا: اگر وہ اس کی طاقت نہ رکھے یا ایسا نہ کر سکتا ہو تو؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مجبور اور بے بس کی مدد کرے۔“ انہوں نے کہا: اگر وہ یہ کرنے سے بھی عاجز ہو تو؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ نیکی اور اچھے کام کا حکم دے۔“ انہوں نے عرض کیا: اگر وہ یہ بھی نہ کر سکے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ لوگوں کو تکلیف پہنچانے سے باز رہے یہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ الْمَعْرُوفِ/حدیث: 225]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب، باب كل معروف صدقة: 6022 و مسلم: 1008 و النسائي: 2538 - الصحيحة: 573»
الحكم: صحيح