بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 946 — کسی مسلمان بھائی کی آمد پر کھڑا ہونا
کتب الادب المفرد كتاب العطاس والتثاؤب کسی مسلمان بھائی کی آمد پر کھڑا ہونا حدیث 946
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ‏:‏ مَا كَانَ شَخْصٌ أَحَبَّ إِلَيْهِمْ رُؤْيَةً مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانُوا إِذَا رَأَوْهُ لَمْ يَقُومُوا إِلَيْهِ، لِمَا يَعْلَمُونَ مِنْ كَرَاهِيَتِهِ لِذَلِكَ‏.‏
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت سے زیادہ کوئی شخص صحابہ کرام کو زیادہ محبوب نہ تھا، اور وہ جب نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تشریف لاتا دیکھتے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے کھڑے نہیں ہوتے تھے، کیونکہ وہ جانتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کو نا پسند کرتے ہیں۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْعُطَاسَ والتثاؤب/حدیث: 946]
تخریج الحدیث
«صحيح: جامع الترمذي، الأدب، ح: 2754 و أحمد: 250/3»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (945) باب پر واپس اگلی حدیث (947) →