حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا فِطْرٌ، عَنْ مُنْذِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الْحَنَفِيَّةِ يَقُولُ: كَانَتْ رُخْصَةً لِعَلِيٍّ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنْ وُلِدَ لِي بَعْدَكَ أُسَمِّيهِ بِاسْمِكَ، وَأُكَنِّيهِ بِكُنْيَتِكَ؟ قَالَ: ”نَعَمْ.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
محمد ابن الحنفیہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لیے رخصت تھی (کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام اور کنیت رکھیں) انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! اگر آپ کے بعد میرا کوئی بیٹا ہو تو کیا میں اس کا نام اور کنیت آپ کے نام اور کنیت پر رکھ لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الكُنْيَةِ/حدیث: 843]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه المصنف فى التاريخ الكبير: 182/1 بالإسناد نفسه و أبوداؤد: 4967 و الترمذي: 2843 - انظر الصحيحة: 2946»
الحكم: صحيح