بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 818 — کسی کے نام کی تصغیر بنا کر اسے بلانا
کتب الادب المفرد كتاب الأسماء کسی کے نام کی تصغیر بنا کر اسے بلانا حدیث 818
حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُهَلَّبِ، عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ قَالَ‏:‏ كُنْتُ أَشَدَّ النَّاسِ تَكْذِيبًا بِالشَّفَاعَةِ، فَسَأَلْتُ جَابِرًا، فَقَالَ‏:‏ يَا طُلَيْقُ، سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ‏: ”يَخْرُجُونَ مِنَ النَّارِ بَعْدَ دُخُولٍ“، وَنَحْنُ نَقْرَأُ الَّذِي تَقْرَأُ‏.‏
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
طلق بن حبیب رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں شفاعت کا انکار کرنے والوں میں سب سے زیادہ متشدد تھا، چنانچہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: اے طلق! میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: لوگوں کو جہنم میں داخل ہونے کے بعد نکالا جائے گا۔ اور ہم بھی وہ قرآن پڑھتے ہیں جو تم پڑھتے ہو۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأسْمَاءِ/حدیث: 818]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه أحمد: 14535 و ابن الجعد: 3383 و مسلم، بمعناه مطولًا، كتاب الإيمان: 320 - انظر الصحيحة: 3055»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (817) باب پر واپس اگلی حدیث (819) →