حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِرَجُلٍ يَعِظُ أَخَاهُ فِي الْحَيَاءِ، فَقَالَ: ”دَعْهُ، فَإِنَّ الْحَيَاءَ مِنَ الإيمَانِ.“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَجُلٍ يُعَاتِبُ أَخَاهُ فِي الْحَيَاءِ، كَأَنَّهُ يَقُولُ: أَضَرَّ بِكَ، فَقَالَ: ”دَعْهُ، فَإِنَّ الْحَيَاءَ مِنَ الإِيمَانِ.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گزرے جو اپنے بھائی کو حیا کے بارے میں وعظ و نصیحت کر رہا تھا کہ زیادہ حیا نہ کیا کر، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے حیا دار رہنے دو کیونکہ حیا ایمان کا حصہ ہے۔“ ایک دوسری سند سے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گزرے جو اپنے بھائی کو (زیادہ) حیا کے بارے ڈانٹ ڈپٹ کر رہا تھا یہاں تک کہ وہ کہہ رہا تھا کہ اس میں تم نقصان اٹھاؤ گے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے اس کے حال پر چھوڑ دو کیونکہ حیا ایمان میں سے ہے۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 602]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الإيمان، باب الحياء: 24 و مسلم: 36 و أبوداؤد: 4795 و الترمذي: 2615 و النسائي: 5033 و ابن ماجه: 58 - انظر المشكاة: 5070»
الحكم: صحيح