حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الْبَدْوِ قُلْتُ: وَهَلْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْدُو؟ فَقَالَتْ: نَعَمْ، كَانَ يَبْدُو إِلَى هَؤُلاَءِ التِّلاعِ.
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
شریح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دیہات کی طرف جانے کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کبھی شہری آبادی سے باہر بھی جاتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کبھی کبھار ان ٹیلوں کی طرف جایا کرتے تھے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 580]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الجهاد، باب ما جاء فى الهجرة و سكنى البدو: 2478، 4808 - انظر الصحيحة: 524»
الحكم: صحيح