حَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”لَنْ يُنَجِّي أَحَدًا مِنْكُمْ عَمَلٌ“، قَالُوا: وَلاَ أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: ”وَلَا أَنَا، إِلاَّ أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ مِنْهُ بِرَحْمَةٍ، فَسَدِّدُوا وَقَارِبُوا وَاغْدُوا وَرُوحُوا، وَشَيْءٌ مِنَ الدُّلْجَةِ، وَالْقَصْدَ الْقَصْدَ تَبْلُغُوا.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کو (محض) اس کا عمل نجات نہیں دے گا۔“ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! آپ کو بھی نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں بھی نہیں، الا یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت کے سائے میں لے۔ تم سیدھے رہو اور قریب قریب چلتے رہو۔ صبح و شام اور کچھ رات کے اندھیرے میں عبادت کرتے رہو۔ اور میانہ روی اختیار کرو، تم مقصد کو پہنچ جاؤ گے۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّرَفِ فِي الْبِنَاءِ/حدیث: 461]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الرقاق، باب القصد و المداومة على العمل: 6463 و مسلم: 2816 و ابن ماجه: 2401 - انظر الصحيحة: 2602»
الحكم: صحيح