بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 427 — دو باہم گالم گلوچ کرنے والے شیطان ہیں جو بے ہودہ گوئی اور جھوٹ بکتے ہیں
کتب الادب المفرد كتاب السباب دو باہم گالم گلوچ کرنے والے شیطان ہیں جو بے ہودہ گوئی اور جھوٹ بکتے ہیں حدیث 427
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الشِّخِّيرِ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ قَالَ‏:‏ قُلْتُ‏:‏ يَا رَسُولَ اللهِ، الرَّجُلُ يَسُبُّنِي‏؟‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”الْمُسْتَبَّانِ شَيْطَانَانِ يَتَهَاتَرَانِ وَيَتَكَاذَبَانِ‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کوئی آدمی مجھے گالی دے تو؟ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: دو باہم گالم گلوچ کرنے والے دونوں شیطان ہیں جو بےہودگی کرتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السِّبَابِ/حدیث: 427]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه أحمد: 17483 و الطيالسي: 1176 و ابن حبان: 5726 و البيهقي فى السنن: 235/10 - انظر صحيح الترغيب: 2781»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (426) باب پر واپس اگلی حدیث (428) →