بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 425 — دو گالی گلوچ کرنے والوں کا گناہ ابتدا کرنے والے پر ہے
کتب الادب المفرد كتاب السباب دو گالی گلوچ کرنے والوں کا گناہ ابتدا کرنے والے پر ہے حدیث 425
وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”أَتَدْرُونَ مَا الْعَضْهُ‏؟“‏ قَالُوا‏:‏ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ‏:‏ ”نَقْلُ الْحَدِيثِ مِنْ بَعْضِ النَّاسِ إِلَى بَعْضٍ، لِيُفْسِدُوا بَيْنَهُمْ‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تمہیں معلوم ہے کہ چغل خوری اور کاٹ دینے والی چیز کیا ہے؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: فساد برپا کرنے کے لیے لوگوں کی باتیں ایک دوسرے کو بتانا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السِّبَابِ/حدیث: 425]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه الطحاوي فى مشكل الآثار: 170/6 و البيهقي فى السنن الكبرىٰ: 242/10 - انظر الصحيحة: 845»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (424) باب پر واپس اگلی حدیث (426) →