بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 377 — اہل و عیال پر رحمت و شفقت کرنا
کتب الادب المفرد كتاب رحمة اہل و عیال پر رحمت و شفقت کرنا حدیث 377
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ‏:‏ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ وَمَعَهُ صَبِيٌّ، فَجَعَلَ يَضُمُّهُ إِلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”أَتَرْحَمُهُ‏؟“‏ قَالَ‏:‏ نَعَمْ، قَالَ‏:‏ ”فَاللَّهُ أَرْحَمُ بِكَ مِنْكَ بِهِ، وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا اور اس کے ساتھ بچہ بھی تھا۔ وہ پیار سے اسے سینے سے لگانے لگا۔ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس پر رحمت و شفقت کرتے ہو؟ اس نے کہا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تم پر اس سے بھی زیادہ رحم کرنے والا ہے جتنا تم اس (بچے) پر مہربان ہو۔ وہ تمام رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ رَحْمَةِ/حدیث: 377]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه النسائي فى جزء فيه مجلسان: 2 و البيهقي فى شعب الإيمان: 7134 و ابن منده فى التوحيد: 360»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (376) باب پر واپس اگلی حدیث (378) →