بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 354 — بزرگوں کی فضیلت کا بیان
کتب الادب المفرد كتاب الأكابر بزرگوں کی فضیلت کا بیان حدیث 354
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي جُرَيْجٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ‏:‏ ”مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا، وَيَعْرِفْ حَقَّ كَبِيرِنَا، فَلَيْسَ مِنَّا‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا، اور ہمارے بڑے کا حق نہیں پہچانتا اور اس کی عزت و توقیر نہیں کرتا، وہ ہم سے نہیں ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأكَابِرِ/حدیث: 354]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب، باب الرحمة: 4943 و الترمذي: 1920 و الحميدي: 597 و ابن أبى شيبة: 214/5 و أحمد: 7073»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (353) باب پر واپس اگلی حدیث (355) →