حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، الرَّجُلُ يُحِبُّ الْقَوْمَ وَلاَ يَسْتَطِيعُ أَنْ يَلْحَقَ بِعَمَلِهِمْ؟ قَالَ: ”أَنْتَ يَا أَبَا ذَرٍّ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ“، قُلْتُ: إِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ: ”أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ يَا أَبَا ذَرٍّ.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر کوئی شخص کسی قوم سے محبت کرتا ہے لیکن ان جیسے اعمال کرنے کی طاقت نہیں رکھتا تو؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابو ذر! تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے محبت کرتے ہو۔“ میں نے عرض کیا: میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابو ذر! تم جس سے محبت کرتے ہو (روز قیامت) اسی کے ساتھ ہو گے۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ الزِّيَارَةِ/حدیث: 351]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب، باب الرجل يحب الرجل على خير يراه: 5126 - انظر صحيح الترغيب: 3035»
الحكم: صحيح