بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 323 — چغل خور کی مذمت کا بیان
کتب الادب المفرد كتاب چغل خور کی مذمت کا بیان حدیث 323
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ‏:‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ‏؟“‏ قَالُوا‏:‏ بَلَى، قَالَ‏:‏ ”الَّذِينَ إِذَا رُؤُوا ذُكِرَ اللَّهُ، أَفَلاَ أُخْبِرُكُمْ بِشِرَارِكُمْ‏؟“‏ قَالُوا‏:‏ بَلَى، قَالَ‏:‏ ”الْمَشَّاؤُونَ بِالنَّمِيمَةِ، الْمُفْسِدُونَ بَيْنَ الأَحِبَّةِ، الْبَاغُونَ الْبُرَآءَ الْعَنَتَ‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں تمہارے سب سے اچھے لوگوں کے بارے میں بتاؤں؟ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: وہ جنہیں دیکھ کر اللہ یاد آ جائے۔ کیا میں تمہیں بتاؤں کہ تمہارے شریر لوگ کون ہیں؟ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں ضرور بتائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: چغل خور، پیاروں میں پھوٹ ڈالنے والے، بے گناہ لوگوں کے لیے مسائل اور مشکلات پیدا کرنے والے بدترین ہیں۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 323]
تخریج الحدیث
«حسن: مسند أحمد: 459/6 و الصحيحة للألباني، حديث: 2849 و عبد بن حميد: 1580 و ابن أبى الدنيا فى الصمت: 255 و الطبراني فى الكبير: 167/24 و روي شطر الأول ابن ماجه: 4119»
قال الشيخ الألباني
حسن
الحكم: حسن
← پچھلی حدیث (322) باب پر واپس اگلی حدیث (324) →