بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 320 — ایک دوسرے پر اللہ کی لعنت، اللہ کے غضب، اور دوزخ میں جانے کی بدعا کرنے کی ممانعت
کتب الادب المفرد كتاب ایک دوسرے پر اللہ کی لعنت، اللہ کے غضب، اور دوزخ میں جانے کی بدعا کرنے کی ممانعت حدیث 320
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ قَالَ‏:‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”لَا تَتَلاَعَنُوا بِلَعْنَةِ اللهِ، وَلاَ بِغَضَبِ اللهِ، وَلاَ بِالنَّارِ‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ایک دوسرے پر اللہ کی لعنت نہ کرو، اور نہ یوں کہو کہ تجھ پر اللہ کا غضب ہو، اور نہ یوں کہو کہ تو دوزخ میں جائے گا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 320]
تخریج الحدیث
«ضعيف: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب، باب اللعن: 4906 و الترمذي: 1976 - انظر صحيح الترغيب: 2789»
قال الشيخ الألباني
ضعيف
الحكم: ضعيف
← پچھلی حدیث (319) باب پر واپس اگلی حدیث (321) →